روم،31اکتوبر(ایجنسی) اٹلی کے وسط حصے میں اتوار کی صبح 6.6 شدت کا زبردست زلزلہ آیا لیکن کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے. زلزلے بین الاقوامی وقت کے مطابق چھ بج کر 40 منٹ پر آیا جسے روم سے وینس تک محسوس کیا گیا.
text-align: start;">
اس کا مرکز چھوٹے شہر نورسيا کے شمال میں چھ کلومیٹر کے فاصلے پر تھا. محض چار روز قبل وسطی اٹلی میں 5.5 اور 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا. 24 اگست کو ایک بڑا زلزلہ آیا تھا جس میں تقریبا 300 لوگوں کی جان چلی گئی تھی.